اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید  المالکی کی ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار  کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے رمضان کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ اسحاق ڈار نے سعودی قیادت اور عوام کے لیے بھی نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات پر مزید بات چیت ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *