جی ایچ کیو حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک نے بحث مکمل کر لی۔ مقدمہ میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے۔ پراسیکیوشن کل بانی پی ٹی ائی کی درخواست بریت پر اپنی بحث مکمل کرے گی ۔ عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست منظور کرلی۔ جبکہ بشری بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھایا ہے۔ وکلا صفائی کی جانب سے9مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی گی۔۔۔
